Bahi ke fayde in Urdu

0

  بہیِ ‘سفرجل

(Quince)
خاندان۔
Rosaceae
دیگرنام۔
عربی میں سفرجل،فارسی میں بہ یاشل،ہندی میں بیل یا بل ۔سنسکرت میں اس کے نام کے معنی وسعت کی دیوی ہے جبکہ انگریز ی میں کاونس کہتے ہیں۔


ماہیت۔
یہ درمیانے قد کا درخت شاخ در شاخ پھیلا ہوا ہوتا ہے۔اس کی چھال بھوری شاخیں ٹیڑھی پتے ارنڈ کی طرح گول دو سے چار انچ لمبے اور ڈیڈھ انچ سے تین انچ چوڑے اوپر سے چکنے نیچے سے بھورے روئیں دارہوتے ہیں۔بہی مشہور عام پھل ہے مگر آج کل اسکا مربہ ہی زیادہ استعمال ہوتاہے۔اور زیادہ کھایا جاتا ہے۔ذائقے کے لحاظ سے اس کا پھل تین طرح ہوتاہے۔میٹھا شیریں جس کامربہ بنایا جاتا ہے۔کھٹ مٹھا۔کھٹا۔
مقام پیدائش۔
یہ پھل دنیا کے اکثر ممالک کے پہاڑی علاقوں میں کثر ت سے پایا جاتا ہے۔پاکستان میں آزاد کشمیر ،مری سوات ،اورمردان میں جبکہ بھارت میں آسام جنوبی ہند میں پیدا ہوتا ہے اور ہندوستان میں اس کا پھل پہاڑی علاقوں میں جون جولائی میں پکتا ہے لیکن پاکستان میں اس کا پھل عام طور پر ستمبر اکتوبر کے دوران ملتا ہے اور جب پک جائے تولزیز مگر جاپانی پھل کی طرح قابض ہوتا ہے اسکے علاوہ بھوٹان سکم کھاسیا کی پہاڑیوں کے علاوہ خراسان عراق اور فارس میں پیدا ہوتاہے۔
مزاج۔
سفرجل سیرین گرمی اور سردی میں معتدل جبکہ درجہ اول۔
افعال۔
مقوی دل ودماغ مقوی معدہ وجگر ،مفرح ،مدربول ،قابض۔
استعمال۔
بہی کو بطور پھل بکثرت کھایا جاتاتھا۔یہ قابض ہے ملطف مفرح اور مقوی ہونے کے وجہ سے روح حیوانی اورنفسانی کو فرحت دیتی ہے۔معدہ جگر دل اور دماغ کو قوت دیتی ہے۔پیشاب اور دودھ کو جاری کرتی ہے۔اسہال صفراوی ،جگر کی حرارت ،قے اور غشیان کو تسکین دینے کے لئے تنہا یامناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔
احادیث نبوی ﷺاور بہی ۔
حضرت طلحہ بن عبیداللہؓ روایت فرماتے ہیں۔میں نبی ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا ۔تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے۔ان کے ہاتھ میں سفرجل تھا۔جس سے وہ کھیل رہے تھے۔
جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کرکے فرمایا’’ایے اباذر‘‘یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبو دار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتاردیتا ہے۔
بنی کریم ﷺنے فرمایا۔
سفر جل کھاؤ کہ دل کے دورے کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا سفر جل نہ کھلایا ہو کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کرتا ہے۔۔(ابن ماجہ )
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ۔
اپنی حاملہ عورتوں کو سفر جل کھلایاکروکیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتاہے اور لڑکے کو حسین کرتا ہے۔(ذھبی)
بہی کاشربت،رب یامربہ۔
یہ ضعف قلب‘خفقان،حار۔اسہال صفراوی معدے اور جگر کی حرارت کو تسکین دینے کیلئے استعمال ہوتے ہیں اس کے علاوہ پیاس ،غشیان اورقے کو تسکین دینے کیلئے تنہا یامناسب ادویہ کے ہمراہ دیتے ہیں۔۔
نفع خاص۔
مفرح اور مقوی دل ودماغ،
مصلح۔
شہد ‘انیسوں ۔
مضر۔
کھانسی ،قولنج ہچکی اوررعشہ پیداکرتاہے۔(بہی کھانسی کیلئے مفید ہے اور باقی بھی میرے نزدیک ابہام ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک تولہ سے پانچ تولہ تک
مشہورمرکب۔
دوائے سحج،جوارش،سفرجل مسہل ،رب بہی ،شربت بہی ،مربہ بہی ،خمیرہ ابریشم ۔خمیرہ مروارید نسخہ کلاں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !