Singhara ke fayde aur Nuskhy in urdu

0

  سنگھاڑا


مختلف نام

ہندی سنگھاڑا بنگالی پانی پھل مراٹھی شنگھاڑا گجراتی سنگوڑا راجستانی سنگھوڑا اردو سنگھاڑا کشمیری گوتری تامل سنگھارا سنسکرت شرنگا ٹک جل پھل ترکونی پھل جل کنٹک انگریزی سنگھاڑا نٹ(Singhara nut)ٹریپا سیپوسا(TrapabIspinosaRoxb) کہتے ہیں



اس کا پھل استعمال کیا جاتا ہے

خشک سنگھاڑا کے سفوف کی خوراک 20گرام سے 50 گرام تک ہے اور یہ سارے ہندو پاکستان اور پڑروسی ممالک میں بکثرت ملتا ہے


ماہیت

سنگھاڑہ  بیل دار پانی میں پیدا ہونے والی بوٹی کا پھل ہے

اس کے پتے پھل کی طرح پانی میں پھیلے ہوےَ دکھائی دیتے ہیں

سنگھاڑہ تکونہ سخت پوست  والا

کانٹے دار اور کچی حالت میں سبز لیکن پختہ ہونے پر اس کا پوست سیاہ ہوجاتا ہے

اس کے اندر سے سفید مغز  سورنجان کی طرح کا نکلتا ہے یہی مغز بطور دواً مستعمل ہے


مقام پیدائش

یہ آبی پودا ہے جھیلوں جوہڑوں میں تیرتا ہوا  پاکستان اور ہندوستان میں پایا جاتا ہے


مزاج

تازہ سرد تر مائل بہ خشکی

اور خشک سنگھاڑہ سرد خشک مزاج ہوتا ہے



استعمال

مسکن حرارت ہونے کی وجہ سےتازہ سنگھاڑہ  پیاس کو تسکین دیتا ہے سوزش  اعضاء اور حلق کی خشکی کو دور کرتا ہے

مولد مغز منی ہونے کی وجہ سے ضعف باہ اور جریان کی ادویہ میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے ہندوستان میں لوگ اس کے آٹے کی روٹی یا حلوہ بنا کر کھاتے ہیں

نیز اس کے آٹے میں دوگنی مصری کا سفوف بنا کر دودھ سے لینے سے ضعف باہ جریان سیلان الرحم دور ہو جاتا ہے

اس میں ہلکی سی غذائیت پائی جاتی ہے


احتیاط

مولد ریاح  اور حابس و قابض ہونے کی وجہ سےثقیل، دیر ہضم ، سدے اور سنگ گردہ پیدا کرتا ہے

بعض اوقات  اس کے کثرت قولنج اور احتباس بول ہو جاتا ہے


فوائد

تازہ سنگھاڑا پیاس کو بجھاتا ہے

ماڈل تحقیقات کے مطابق اس کے پھل میں سٹارچ ہو اور میگنیز ہوتے ہیں



سنگھاڑا ایک قسم کا سستا اور بآسانی ملنے والا پھل جو کہ عام طور پر تالاب میں لگایا جاتا ہے

اس کی بیل پانی کی سطح پر تیرتی رہتی ہے،پختہ بیلوں پر  چھوٹے چھوٹے تکونے قسم کے پھل پیدا  ہوتے ہیں جو سنگھاڑے کے نام سے جانے جاتے ہیں

سنوارے پر سینگوں کی طرح کانٹے ہوتے ہیں اور اس لئے اسے سنسکرت میں ’’شرنگار ٹگ ‘‘کہتے ہیں


 سنگھاڑا جب کچا ہوتا ہے تب ہرا ہوتا ہے مگر جیسے جیسے یہ پکتا جاتا ہے اس کے رنگ میں کچھ کالا پن آجاتا ہے

اس کا چھلکا نکال لینے پر اندر سے دودھ جیسی سفید گری نکلتی ہے

یہ گری ہی کھائی جاتی ہے اور بہت ہی خوش ذائقہ ہوتی ہے

اسے  زیادہ تر کچا ہی کھایا جاتا ہے کیونکہ پک جانے پر گری کا ذائقہ پھیکا ہو جاتا ہے

ایسے وقت اسے تھوڑے کسیس کے ساتھ ابالا جاتا ہے ایسا کرنے سے اس کا رنگ بالکل کالاہوجاتاہے اور ذائقہ میں دوبارہ ایک خاص قسم کی مٹھاس لوٹ آتی ہے



ماہرین تجربات کے ذریعے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سنگھاڑے میں ہمارے جسم کے لئے ضروری وٹامن، پروٹین شکر،وسا نمک وغیرہ ہر قسم کے خوراک پہنچانے والے اجزا ءشامل ہوتے ہیں


یونانی و آیور وید نظریہ کے مطابق یہ منی بڑھانے والا اور خون کی خرابی و درد کو دور کرنے والا ہوتا ہے۔ سنگھاڑا عورتوں کے پچیدہ امراض میں بہت مفید ہے جن عورتوں کو عام طور پر زیادہ ایام آتے ہیں انھیں سنگھاڑا ضرور استعمال میں لانا چاہیے اس کے استعمال سے زیادہ ایام میں کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی کمزوری بھی دور ہو جاتی ہے اسی طرح سنگھاڑا حاملہ عورتوں کو بھی بے کھٹکے دیا جا سکتا ہے

اس کے استعمال سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان کے جسم میں طاقت قائم رہتی ہے


جن لوگوں کا مزاج گرمی والا ہے یا جو  اشخاص اپنے ہاتھ پاؤں وغیرہ میں جلن محسوس کرتے ہوں یا جن کے جسم پر عام طور پر پھنسیاں پھوڑے ہو جاتے ہوں یا جنہیں منہ پکنے کی تکلیف ہو جاتی ہو، ایسے لوگوں کو کھانا کھانے کے دو گھنٹہ بعد یا توکچے سنگھاڑے کھانے چاہئیں یا روزانہ کچھ وقت تک سنگھاڑے کے مربہ کا استعمال کرنا چاہئے


سنگھاڑا مقعد سے خون آنے کو بھی بند کرتا ہے اور یہ خون بہنے کو فوراً روکتا ہے

جن نوجوانوں کا چھوٹی عمر کی غلطیوں سے ویرج پتلا پڑ گیا ہو انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے یعنی یہ ویرج کو بڑھانے والا ہے۔ جن عورتوں کی بچہ دانی کمزور ہو گئی ہو اور انہیں اولاد کی آرزو ہو یا اسقاط حمل کی عادت ہو، انہیں بھی اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے


سیلان کا عارضہ عام طور پر عورتوں کو ہوجاتا ہے اس کے لئے اگر خشک سنگھاڑے کے آٹے کا حلوہ بنا کر کھلایا جائے تو اس مرض سے جلد چھٹکارا پا لیتی ہیں اور کمزوری بھی دور ہو جاتی ہے


سنگھاڑا کے آسان وآزمودہ مجربات


ایام کی زیادتی

سنگھاڑے کے آٹے کی روٹی بنا کر کھلانے سے ایام کی زیادتی کا عارضہ دور ہو جاتا ہے


منی کی کمی

سنگھاڑے کے آٹے کو مناسب مقدار میں دودھ کے ساتھ پھانک لینے سے یا اس کا حلوہ بنا کر کھانے سے منی کی کمی کا عرصہ دور ہو جاتا ہے۔


قلت منی

ثعلب مصری3 گرام سنگھاڑے کا آٹا 3 گرام بنولے کا آٹا 2گرام

تینوں کو 250 گرام دودھ گائے میں ملالیں اور چھلکا اسپغول6گرام ، چینی 20 گرام اضافہ کرکے پکائیں اور کھیر بنا کر استعمال کریں۔


ثعلب مصری

مغز پنبہ دانہ

سنگھاڑے کا آٹا

ہر ایک تین گرام

250 گرام دودھ گائے میں پیس کر جب گاڑھا ہوجائے تو چینی 20 گرام ملا کر پلائیں

یہ علاج نہ صرف منی پیدا کرنے بلکہ منی کے کیڑے بڑھانے کے لئے بھی مفید ہے


سنگھاڑا خشک

چنیا گوند

ہر ایک 6 گرام

تالمکھانہ

ثعلب مصری

ہر ایک  4 گرام

مازو سبز 3 گرام

چینی

سب ادویات کے برابر سفوف بنائیں

چار  گرام سے چھ گرام ہمراہ دودھ نیم گرم لیں مقوی ہے سرعت کے لئے مفید ہے


سنگھاڑا خشک

گوند کتیرا

ہر ایک 6 گرام

نشاستہ

تالمکھانہ

ثعلب مصری

ہر ایک 4 گرام

مازو

مصطلگی

ہر ایک 3 گرام


کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور برابر چینی ملا لیں،6گرام  صبح  اور 6 گرام شام کو لیں منی کے پتلا پن اور سرعت کے لئے مفید ہے


جریان

سنگھاڑا خشک

ستاور

موصلی سفید

بیج بند

سمندر سوکھ

سروالی

مغز تخم املی

موصلی سنبل

تج

تالمکھانہ

خشخاش سفید

دانہ الائچی کلاں


برابر برابر وزن لے کر سفوف بنائیں اور برابر چینی ملا لیں

چھ گرام صبح اورچھ گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں


نفع خاص

مولد و مغلظ منی

مضر

سرد مزاجوں کے لےَ

مصلح

نمک شہد مصری مرچ سیاہ وغیرہ



مقدار خوراک

3 سے 10 گرام (تین ماشے سے ایک تولہ)


مشہور مرکب

معجون آرد خرما  (طب نبوی  دواخانہ کا سفوف شاہی خاص) سفوف گوند کتیراوالا


#سنگھاڑا

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !