باؤبڑنگ (Bao Baring)

0


باؤبڑنگ(بائے بڑنگ)

(E.Robesta)

لاطینی میں ۔
Embelia Ribes
خاندان۔
Myrsineae
دیگرنام۔
عربی میں برنج کابی ،فارسی میں بڑنگ کابلی ،ہندی میں واوڑنگ،سندھی میں داورنگ،بنگالی میں برنکااور انگریزی میں ایم بیلیارولیٹا۔
ماہیت۔





یہ ایک سدا بہاربیل کاپختہ پھل ہوتا ہے۔اس بیل کاتنا فٹ سوافٹ موٹا ہوتا ہے۔شاخیں گانٹھ دار اور کھردری اور بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔اس کی شا خیں اپنے نزدیک درختوں پر چڑھ جاتی ہیں۔
پتے۔
گول دو سے پانچ انچ لمبے اور چمکیلے اور نیچے سے نرم اور رونگنے دار ہوتے ہیں۔
پھول۔
سبزی مائل سفید چھوٹے چھوٹے ٹہنیوں پر اگلے سروں پر لگتے ہیں۔
پھل۔
گول جو پکنے پر سرخ لال ہوجاتے ہیں۔اور خشک ہونے پر سیاہ رنگ کے اور جھری دار ہوجاتے ہیں۔ہرتخم کے اندرسرخ رنگ کا بورسا ہوتا ہے۔پھول فروری مارچ میں آتے ہیں۔اور برسات کے آخرمیں پھل پک جاتے ہیں۔
رنگ۔
خشک ہونے پر سرخی مائل خاکستری جبکہ اندرسے سفید ۔باؤ بڑنگ کا ذائقہ کسیلا اور تھوڑا خوشبو دار ہوتا ہے۔

نوٹ۔
بعض لوگ اس کو غلطی سے کمیلہ سمجھ لیتے ہیں۔حالانکہ کمیلہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
مقام پیدائش۔
کشمیر جون،سریوبی نیپال،برما،اور بنگال کا پہاڑی علاقہ۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
قاتل کرم شکم مسہل،بلغم غلیظ وسودا مسکن درددندان۔
استعمال۔
باؤ بڑنگ اکثرپیٹ کے ہر قسم کے کیڑوں کو خصوصاًحب القرح کو مارنے اور خارج کرنے کیلئےعموماًاستعمال کرتے ہیں۔جوڑوں کے دردوں میں بلغم کےاخراج کیلئے مفید ہے۔درددندان وکرم دندان ۔اس کے جوشاندے سے مضمضہ کراتے ہیں۔
باؤ بڑنگ کا باریک سفوف بمقدار چھ گرام تازہ دہی پانچ تولہ میں ملا کرکھلانا کدودانوں کو ہلاک کرکے خارج کرتا ہے
نفع خاص۔
دافع کرم آمعاء۔
مضر۔
آمعاء۔
مصلح۔
کتیرا اورمصطگی ۔
بدل۔
ترمس
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام۔
مشہورمرکب۔
حب ودندان۔اطریفل دیدان۔
اسکے علاوہ میں خوددیدانی کے نام سے معجون تیار کرتا ہوں جوکہ انتہائی خوش ذائقہ اور خوشبو دار قاتل کرم شکم ہے۔
Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !