Aam (Mango) khane ke fayde in urdu

0

 



                                       آم










عربی انبہ


فارسی آنبہ


گجراتی آنبو 


انگریزی مینگو Mango 


ماہیت: ہندوستان کا مشہور مخصوص پهل ہے.


مقام پیدائش: پاکستان و ہندوستان.


مزاج: پختہ آم گرم تر ہے. خستہ آم سرد و خشک.






افعال : پختہ آم مقوی و مفرح. مولد خون. مسمن بدن. ملین شکم. مقوی باہ. خستہ آم قابض و مقوی معدہ.


استعمال : شیریں اور پختہ آم کو کهانے سے مذکورہ فوائد حاصل ہوتے ہیں. نیم پختہ آم کا مربہ ڈالا جاتا ہے جو کہ مذکورہ فوائد رکھتا ہے.


آم خام بادسموم کے ضرر کو دور کرنے کے لیے نہایت مفید ہے. چناچہ اس کو چهیل کر قاش قاش کر کے پانی میں بھگو دیتے ہیں جب پانی میں ترشی آ جاتی ہے تو اس کو مصری سے شیریں کر کے پلاتے ہیں، یا انبہ خام کو خاکستر گرم میں دبا دیتے ہیں جب وہ پختہ ہو جاتا ہے تو اس کو نچوڑ کر اس میں عرق بید، مشک، عرق کیوڑہ ملا کر مصری سے شیریں کر کے سموم زدہ کو پلاتے ہیں اور اسی ترکیب سے زیادہ تر مستعمل ہے. خام آم دانتوں کے لیے مضر ہے. خستہ آم اسہال کو بند کرنے معدہ کو تقویت دینے اور سلسل بول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. پوست آم بهی قابض ہے. یہ بھی حبس اسہال کے لیے مستعمل ہے.





مقدارخواک: بقدر ہضم. خستہ آم تین ماشہ

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !