Anjeer (Figs) khane ke fayde aur uses

0

انجیر


عربی نام: تین

سندھی: انجیر

فارسی: جمیر

انگریزی: Fig

مزاج: گر م درجہ اول. تر درجہ دوئم

مضر: جگر، معدہ اور اسنان کے لئے

مصلح خاص: موتی جھرہ وغیرا میں دانوں کو ظاہر کرنے کیلئے مستعمل ہے
مشہور مرکبات: شربت انجیر
مقام پیدائش: عرب ممالک ،چین،جاپان،افغانستان،برصغیر پاک و ہند

مقدار خوراک: دو تا پانچ دانہ
ماہیت: ایک درخت کا مشہور شیریں پھل ہے۔ سال میں دو مرتبہ اس کو پھل لگتا ہے۔ اس میں پھول نہیں ہوتے۔ اس کے پتے سفید اور چوڑے ہوتے ہیں جس انجیر میں گودا زیادہ ہو وہ شاہ انجیر کہلا تی ہے۔

افعال: ملین شکم، منضج، منفث بلغم، محلل ، غیر سمی ہے۔

استعمال: انجیر کو خصو صی طور پر منفث بلغم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علا وہ محلل اور ملین، مدر بول ہے۔ ملطف ہونے کی وجہ سے فرحت بخشتا اور بدن کو فربہ کرتا ہے۔اس کا جوشاندہ سعال ،ضیق النفس میں مفید ہے۔ جگر اور طحال کے سدوں کو کھولتا ہے۔ دودھ میں پکا کر پھوڑوں اور زخموں پر باندھنا مفید ہے۔ اس کو بطور میوہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مغز بادام اور اخروٹ کے حمراہ کھانا تقویت باہ کے لئے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے اور حمیات میں مفید ہے۔ بواسیر ، عسرالبول اور گردہ کی کمزوری میں مستعمل ہے۔ بادام اور پستہ کے ہمراہ عقل کو برھاتا ہے۔ خون کو رفیق کرتا ہے۔ 






طریقہ استعمال

گرمی کے موسم میں انجیر کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے تین دانے انجیر کے لیے ہیں اور انہیں رات کو پانی
 میں بھگو کر رکھ دینا ہے اور صبح نہار منہ پانی پینا ہے اور تین دانے آپ نے کھا لینے ہیں۔ 
سردی کے موسم میں انجیرکھانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ تین دانے انجیر کے زیتون کے تیل میں بھگو کر رکھ دیں اور ا سے آپ کھا لیں اور زیتون کا تیل پی لیں تو یہ بہترین طریقہ استعمال ہے .

Anjeer kay Faide.
Benefits of Fig.

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !