Raat ko hone waly Ehtilam ka ilaj

0
كثرة الاحتلام كثرت احتلام

POLYONEIROGMUS

بچہ جب لڑکپن سے جوانی کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اس کے جسم میں کئی ایک تبدیلیاں جنم لیتی ہیں۔ یہی تبدیلیاں اسے بالغ مرد کا روپ دیتی ہیں۔ جنسی جذبات انہی تبدیلیوں کا ایک حصہ ہیں جو مادہ منویہ کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں۔ اس مادہ منویہ کے اخراج کا ابتدائی طبعی طریقہ احتلام ہوتا ہے۔ رات کو سوتے میں جب پہلی بار اس کا اخراج ہوتا ہے تو اسلامی تعلیمات کی رو سے بچہ بلوغت کی حدود میں داخل ہو چکا ہوتا ہے۔ تب اس پر وہ بھی احکام لاگو ہو جاتے ہیں جو اسلام بالغ مردوں پر عائد کرتا ہے۔ یوں اس کے فرائض اور ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور


اس کے حقوق کا بھی تعین ہو جاتا ہے۔

رات کو سوتے میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے مہینہ بھر میں دو تین بار احتلام کا ہو جانا قدرتی امر ہے۔ اسے کسی بھی صورت اضطراب و پریشانی کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔ البتہ اگر اس کی تعداد اس سے بڑھ جائے یا تسلسل کے ساتھ ہونے لگے تو پھر یہ طبعی حدود سے نکل کر بیماری کی شکل

اختیار کر لیتا ہے۔ ایسے میں یہ بعض اوقات کسی خواب اور انتشار کے بغیر بھی ہو جاتا ہے۔ اسباب اس کے اسباب میں مادہ منویہ کی کثرت ، رقت اور حدت و حرارت کے علاوہ خراش

کن امراض، اوعیہ منی کی برودت و رطوبت بلغمی اور استرخاء ، گرم غذاؤں کا بکثرت استعمال اور جنسی تحریک کو ہیجان میں بدل دینے والے عوامل ( مثلا فحش لٹریچر اور فلمیں وغیرہ) شامل ہیں۔

علامات کثرت احتلام میں مریض ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے۔ بار بار احتلام سے اس کے ذہنی و جسمانی قوئی کمزور پڑنے لگتے ہیں ۔ وہ طبیعت میں سستی اور چڑ چڑا پن کے علاوہ نسیان اور ضعف بدن کا شکار ہونے لگتا ہے۔ پیشاب کی جلن اور خصیوں کا درد جیسے امراض بھی

لاحق ہو سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر علاج معالجہ کی کامیابی کے لئے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں: کھانا کھانے کے فورا بعد سونے سے اجتناب کریں ۔ سونے سے قبل بول و براز سے اچھی

طرح فارغ ہو جائیں۔ پہلو کے بل سوئیں ۔ نظام ہضم کو درست رکھیں ۔ مریض غیر شادی شدہ

ہو تو شادی کرلے۔

علاج کثرت احتلام کے ازالے کے لئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں:

یا شافی
1- معجون شفا

ایک چمچ چائے صبح نہار

2 راحت 2+2+2
یا
نجات خاص 2+2+2

3- ایڈوف 
صبح ، دو پہر اور شام
2+2 کھانے سے ایک گھنٹہ قبل ( کثرت تیزابیت کی صورت میں )

4- حب بنفشہ خاص 2 تکیہ رات سوتے وقت قبض کی کیفیت میں) 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !