Qulzum: First aid unani medicine

0
قلزم ایسی کامیاب دوا ہے جو بیماری اور تکلیف کے ہر موقع پر اپنا حیرت انگیز اثر ظاہر کیے بغیر نہیں رہتی۔
تفصیل
کافور : ابتدا میں محرک و محمر، بعد میں سوزش اور درد کو دور کرنے میں معاون ہے۔
ست اجوائن : کرم کش اور دافع تعفن ہے۔
ست پودینہ: مقوی معدہ، کا سرریاح ہونے کے باعث نفخ اور درد شکم ، بھوک کی کمی اور ضعف معدہ میں مفید ہے۔ متلی روکنے اور بند ناک کھولنے میں معاون ہے۔ روغن کنجد : بند ناک کھولنے اور سینے کی جکڑن دور کرنے میں معاون ہے۔ ناک میں قطرے ڈالنے سے پرانی سے پرانی بند ناک کھل جاتی ہے۔
روغن سفیدہ: جمے ہوئے بلغم کو پتلا کر کے اخراج میں معاون ہے۔

روغن زیره: مقوی معدہ کا سرریاح اور پیٹ میں مروڑ کی کیفیت دور کرنے میں معاون ہے۔

روغن صنوبر : زخم، خارش ، جلد پر زخم ، وجع المفاصل ، گٹھیا، اعصابی درد یا کھنچاؤ ، ضیق النفس ، سانس کی نالیوں کی سوزش، نزلہ و زکام اور اعصابی دردوں میں آرام پہنچاتا ہے۔
روغن انیسون کرم کش، دافع تشیخ، ملین، کاسرریاح ، مخرج بلغم اور ہاضم ہے۔

محلول زنجبیل: متلی اور قے روکنے میں معاون ہے۔

علامات: دردسر، نزلہ و زکام، کان کا درد دانت کا درد، پیٹ کا درد، کمر کا درد، خارش، عمونیا ، متلی اور قے
طریقہ استعمال: ذیل میں اس مشہور و مقبول عام دوا کی مختصر ترکیب استعمال لکھی گئی ہے۔

دردسر : پیشانی پر یا درد کے مقام پر تھوڑی سی دوا لگا کر مالش کی جائے۔

نزلہ وزکام : 1 سے 2 قطرے ناک میں ٹپکائیں۔ ضرورت ہو تو دن میں 2 سے 3 مرتبہ ایسا کرنا چاہیے۔
کان کا درد : قلزم کے 1 سے 4 قطرے معمولی تیل میں ملا کر کان میں ٹپکائیں۔
داڑھ کا درد : درد کے مقام پر روٹی کی بھانے میں قلزم پکا کر داڑھ میں رکھیں۔ ضرورت ہو تو 15 منٹ کے وقفہ سے 2 سے 3 مرتبہ ایسا کرنا چاہیے۔

نمونیا : چھوڑا سا روغن موم گرم کر کے اس میں چند قطرے قلوم ڈالیں پھر اس کی باش درد کے مقام پر کرنی چاہیے۔

پیٹ کا درد : سونف کے عرق میں 3 سے 4 قطرے ڈال کر پینے چاہیں۔ اگر ضرورت ہو تو 20 منٹ کے بعد دوبارہ استعمال کیا جائے۔
میہ: اس موقع پر اس دوا کے 3 سے 4 قطرے عرق پودینہ یا عرق گلاب میں ملا کر دینے چاہئیں۔ ضرورت ہو تو ہر آدھے گھنٹے بعد دیتے رہیں۔ اسہال و پیش : انار کا چھلکا تھوڑے سے عرق گلاب یا پانی میں گھس لیں۔ اس میں 2 قطرے قدم ڈال کر پی لیں ۔ دن میں تین مرتبہ پی سکتے ہیں۔

متلی اور قے : انار کے رس میں قلزم کے 2 قطرے ڈال کر ہیں ۔

پشت کا درد: روغن موم میں چند قطرے ڈال کر ہلکا گرم کیا جائے اور ہلکے ہاتھ سے مالش کی جائے ۔ سرد ہوا سے محفوظ رہنے کا
انتظام کریں۔ گٹھیا : روغن سورنجان میں چند قطرے قلزم ڈال کر ہلکا گرم کیا جائے اور مالش کی جائے ۔ اس کے بعد پٹی باندھ دیں۔

بخار : قلزم کو ہر قسم کے بخار میں مناسب بدرقہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی بدرقہ وقت پر نہ مل سکے تو 3 قطرے پانی میں ڈال کر پی لیں۔

چوٹ : جس جگہ چوٹ لگے قلزم کی مالش کریں۔

خارش : خارش کی جگہ پر قلزم لگائیں ۔ اگر تمام جسم میں خارش ہو تو سادہ تیل میں لیموں کا رس اور قلزم کے چند قطرے ڈال کر مالش کریں۔ زہریلا جانور : زہریلا جانور یا کیڑا اگر کاٹ لے تو اس مقام پر قلزم لگانا چاہیے۔ اگر زخم سخت قسم کا ہوتو پچھنے لگوا کر قوم لگائیں اور گھی میں قلزم 3 سے 4 قطرے ملا کر دن میں 3 سے 4 مرتبہ دیں۔

طاعون : زمانہ طاعون میں بطور پیش بندی قلزم دن میں 2 سے 3 مرتبہ عرق گلاب میں ملا کر پینا چاہیے ۔ طاعون کی گلٹیوں پر قلزم لگانا چا ہے۔

بچوں کے امراض : قلزم بچوں کے امراض میں بھی اپنے عجیب و غریب اثرات ظاہر کیے بغیر نہیں رہتا۔ دست آنا پیاس، دانت نکلنے اور بد ہضمی وغیرہ سے بہت جلد نجات دیتا ہے۔ بچوں کو 1 قطرہ دینا کافی ہے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !