Insan kya hai?

0

 *انسان اصل میں ہے کیا؟* 



کیا ہم صرف ایک جسم ہیں؟ یا پھر کوئی اور حقیقت بھی ہے جو ہمیں باقی مخلوقات سے منفرد بناتی ہے؟

  انسان چار پہلوؤں کا مجموعہ ہے:

1️⃣ جسم : یہ ہماری ظاہری شکل و صورت ہے۔ بھوک، پیاس، نیند اور بیماری جسم کی ضرورتیں ہیں۔ جسم زمین سے بنا ہے، اس لیے مٹی کی کمزوریاں رکھتا ہے۔

2️⃣ عقل: سوچنے، سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت۔ قرآن پاک بار بار کہتا ہے: “کیا تم عقل نہیں لگاتے؟” عقل روشنی کی راہ دیتی ہے، مگر کبھی کبھی خواہشات کے ہاتھوں دب جاتی ہے۔

3️⃣ نفس: یہ وہ حصہ ہے جو ہمیں اچھائی یا برائی کی طرف کھینچتا ہے۔ نفس کے تین درجے ہیں: 

نفسِ امّارہ → برائی پر اکساتا ہے

نفسِ لوّامہ → غلطی پر ملامت کرتا ہے

نفسِ مطمئنہ → اللہ کی رضا میں مطمئن ہو جاتا ہے

4️⃣ روح: یہ سب سے لطیف اور سب سے اعلیٰ حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “میں نے آدم میں اپنی روح پھونکی” (الحجر) یہی وہ طاقت ہے جو انسان کو اللہ سے جوڑتی ہے۔

 اگر انسان صرف جسم پر توجہ دے (کھانا، کپڑا، دنیاوی خواہشات) تو وہ نامکمل رہتا ہے۔ اصل سکون تب ملتا ہے جب عقل، نفس اور روح بھی صحیح سمت میں چلیں۔

انسان کو خوش کرنے کے لئے نفس کو قابو کرنا ہوگا اور روح کو اللہ سے جوڑنا ہوگا۔  جب روح کو بھی غذا ملے گی یعنی عبادات، مخلوق خدا کی خدمت اور اپنا ٹائم قیمتی کرکے، تودل پرسکون ہو جائے گا، چاہے زندگی میں مشکلات ہوں۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !